English translation is being prepared. The Urdu source is shown below. View in Urdu →
وجہ تخلیق کائنات

کیا حضرت محمد ﷺتخلیق کائنات سے پہلے بھی نبی تھے؟

مختصر جواب
حضور نبی کریم ﷺ پیدائشی نبی ہیں۔حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق اور اس کائنات کی تخلیق سے پہلے اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اپنے نور سے بنا کر منصب نبوت عطا فرما دیا تھا۔
حوالہ 1
الجمعۃ، آیت 4
ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ
ترجمہ
یہ اللہ کا فضل ہے وہ اسے جسے چاہے دے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔
— کنزالعرفان
تفسیر

ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تخلیق کا ئنات سے پہلے نبوت سے متصف ہونا: ہمارے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیدائشی نبی ہیں بلکہ آپ کو پیدائش سے بھی پہلے نبی بنا دیا گیا تھا حدیث میں ہے: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مسلمانوں نے کہا یا رسول اللہ ! آپ کے لیے نبوت کب واجب ہوئی ؟ آپ نے فرمایا اس وقت حضرت آدم علیہ السلام روح اور جسم کے درمیان تھے۔ ((سنن ترمدی رقم الحديث : ۳۶۰۹؛ المستدرک ج ۲ ص ۲۰۹ دلائل النبوة الليبقى ج ۲ ص ۱۳۰ سلسلة الاحاديث الصحيحة للالبانی رقم الحدیث: 1856)) حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اللہ کے نزدیک خاتم النبیین لکھا ہوا تھا اور اس وقت حضرت آدم اپنی مٹی کے خمیر میں تھے اور میں عنقریب تم کو اپنی ابتدا کے متعلق بتاؤں گا ( میں ) حضرت ابراہیم کی دعا ہوں اور حضرت عیسیٰ کی بشارت ہوں اور میں اپنی ماں کا وہ خواب ہوں جو انہوں نے میری ولا دت کے وقت دیکھا تھا ان کے لیے ایک نور نکلا جس سے ان کے لیے شام کے محلات روشن ہو گئے ۔ (شرح السنة رقم الحدیث: ۳۶۴۶) مسند احمد ج ۴، ص ۱۲۷ احجم الكبير ج ۱۸ رت ا رقم الحدیث: ۲۵۲، مسند البزار رقم الحدیث: ۲۳۶۵ دلائل النبوة ص البداية والنهايه ج ۲ ص۲۹۰؛ طبع جدید) علامہ عبدالوہاب بن احمد بن علی الشعرانی الحنفی المتوفی 973 ھ لکھتے ہیں: اگر تم یہ پوچھو کہ آیا سید نا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی اور کو بھی اس وقت نبوت دی گئی جب حضرت آدم پانی اور مٹی کے درمیان تھے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم تک یہ حدیث نہیں پہنچی کہ کسی اور کو بھی یہ مقام دیا گیا ،باقی انبیاء صرف اپنی رسالت کے ایام محسوسہ میں ہی نبی تھے ،اگر تم یہ پوچھو کہ آپ نے یہ کیوں نہیں فرمایا کہ میں اس وقت بھی انسان تھا یا اس وقت بھی موجودتھا بلکہ فرمایا کہ میں اس وقت بھی نبی تھا۔ (تبیان القرآن،ج8،ص785،فرید بک سٹال لاہور،غلام رسول سعیدیؒ)

— (تبیان القرآن،ج8،ص785،فرید بک سٹال لاہور،غلام رسول سعیدیؒ)

اس سوال کے دیگر الفاظ

  • کیا نبی کریم ﷺ کی نبوت کا اعلان تخلیقِ آدم علیہ السلام سے پہلے ہو چکا تھا؟
    phrasing
  • کیا حضور نبی کریم ﷺ دنیا میں تشریف آوری سے پہلے بھی نبی مقرر فرما دیے گئے تھے؟
    phrasing
نظرِ ثانی اور منظوری
محترمہ اسماء اصغر
عالمۂ دین، ایم فل
پرنسپل، فخر المشائخ قرآن اکیڈمی (رجسٹرڈ)، لاہور
اس جواب پر تجاویز
ای میل کریں