علمِ نبوی ﷺ

کیا حضور نبی کریم ﷺ شاعری کا علم جانتے تھے؟

QB-00061·منظوری: asma asghar
مختصر جواب
جی ہاں !بے شک جانتے تھے مگر کبھی آپ ﷺنے شاعرانہ کلام نہیں فرمایا اس لئے کہ آپ کو شاعر یا آپ کے کلام کو شاعری نہ سمجھا جائے۔
حوالہ 1
(Word doc — یٰسٓ)
وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌ (یس،69)
ترجمہ
اور ہم نے ان کو شعر کہنا نہ سکھایا اور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے وہ تو نہیں مگر نصیحت اور روشن قرآن۔
ترجمہ کنزالایمان
تفسیر

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شعر کہنے کی صنعت اور اس فن کا علم تھا یا نہیں

علامہ اسماعیل حقی البروسوی الحنفی المتوفی 1137ھ لکھتے ہیں:

بعض مفسرین نے یہ کہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شعر کا علم تھا اور نہ شعر کہنے پر قدرت تھی،اور زیادہ ظاہر یہ ہے کہ قرآن میں جو فرمایا ہےاور نہ شعر کہنا ان کی شان کے لائق ہے، اس کا معنی یہ ہے کہ آپ نبی اور صادق القول ہونے کی حیثیت سے شعر نہیں کہتے ،کیونکہ جو شخص اللہ کی طرف سے معلم ہو وہ حق کے سوا اور کوئی بات نہیں کہتا، اور یہ چیز اس کے منافی نہیں ہے کہ آپ کوئی فی نفسہ نظم اور نثر پرقدرت ہو اور اس پر دلیل یہ ہے کہ آپ کو اچھے اور بُرے شعر اور موزون اور غیر موزون کلام کی تمیز حاصل تھی، اور جس شخص کو اس پر تمیز حاصل ہو اس کو الہٰیات اور احکام شرعیہ کونظم اور نثر سے ادا کرنے پر قدرت کیوں نہیں ہو گی ! ہاں قدرت فعل کو مستلزم نہیں ہوتی اور آپ نے اعتقادات اور احکام شرعیہ کو نظم اور کلام موزون کے ساتھ اس لیے ادا نہیں کیا کہ آپ کے کلام پر شعر کا اور آپ کی ذات پر شاعر کا اطلاق نہ کر دیا جائے، کیونکہ شعر کا لفظ یہ وہم پیدا کرتا ہے کہ اس کلام میں خیالی باتیں ہیں یا جھوٹی باتیں ہیں اور تحقیق یہ ہے کہ عربوں کو آپ کی فصاحت اور بلاغت اور آپ کے کلام کی سلاست اور شیرینی کا خوب علم تھا،خلاصہ یہ ہے کہ ہر کمال آپ ہی کی ذات سے حاصل ہوتا ہے اور جو اشعار اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء نیک اعمال کی ترغیب محاسن اخلاق اسلام کی عظمت اور نصرت اور مسلمانوں کی خیر خواہی پر مشتمل ہوں وہ آپ کو بہت پسند تھے ۔

حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موافقت میں کفار کی ہجو کرتے تھے تو آپ ان کے لیے مسجد میں منبر بچھا دیتے تھے۔

(روح البیان ،ج 7، ص 506،دار احیاء التراث العربی، بیروت)

تبیان القرآن،ج9،ص834،فرید بک سٹال لاہور،غلام رسول سعیدیؒ

اس سوال کے دیگر الفاظ

  • کیا حضور ﷺ شاعری کو پسند فرماتے تھے
    seo
  • صحابہ کرام کس قسم کی شاعری فرماتے تھے ؟
    educational
اس جواب پر تجاویز
ای میل کریں