سیرتِ نبوی ﷺ

Did the Noble Prophet ﷺ see Jibreel (peace be upon him) in his real form?

QB-00092·Approved by asma asghar
Short answer
ایک مرتبہ حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی شکل میں حاضر ہوئے،اس کے علاوہ اصلی حالت میں بھی کئی بار آپ ﷺنے حضرت جبریل علیہ السلام کو دیکھا ، دلائل درج ذیل ہیں۔
Evidence 1
(Word doc — قٓ)
وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِ (التکویر،23)
Translation
اوریقینا بیشک انہوں نے اسے روشن کنارے پر دیکھا۔
ترجمہ کنزالعرفان
Tafseer

نبی ﷺکا حضرت جبریل کو ان کی اصل صورت میں دیکھنا:

بعض اہل مکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مجنون کہتے تھے التکویر : 22 میں اللہ تعالیٰ نے ان کا رد فرمایا کہ تمہارے پیغمبر مجنون نہیں ہیں اور التکویر: 23میں فرمایا: انہوں نے حضرت جبریل کو آسمان کے روشن کنارے پر دیکھا۔

ابو الاحوس اس آیت کی تفسیر میں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبریل کو ان کی اصل صورت میں دیکھا ان کے چھ سو پر تھے ۔ ( جامع البیان رقم الحدیث: ۲۸۳۱۱)

عامر بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبریل علیہ السلام کو ان کی اصل صورت میں صرف ایک مرتبہ دیکھا ہے حضرت جبریل آپ کے پاس حضرت دحیہ کی صورت میں آتے تھے ایک دن وہ آپ کے پاس ایسی صورت میں آئے جس نے آسمان کے تمام کناروں کو بھر لیا تھا ان پر سبز ریشم کا لباس تھا، جس پر موتی لٹک رہے تھے اور یہ اس آیت کا مصداق ہے : وَلَقَدْرَاهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ " ( الكوير (۲۳) ۔ ( جامع البيان رقم الحدیث: )۲۸۳۱۲

تبیان القرآن،ج12،ص602،فرید بک سٹال لاہور،غلام رسول سعیدیؒ

Other phrasings of this question

  • Did the Prophet ﷺ see Jibreel in his real form?
    seo
  • Sighting of Jibreel in the Prophet ﷺ's life
    educational
Feedback on this answer
Email feedback