کیا حضور نبی کریم ﷺ نے حضرت جبریل علیہ السلام کو اصل صورت میں دیکھا تھا؟
نبی ﷺکا حضرت جبریل کو ان کی اصل صورت میں دیکھنا:
بعض اہل مکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مجنون کہتے تھے التکویر : 22 میں اللہ تعالیٰ نے ان کا رد فرمایا کہ تمہارے پیغمبر مجنون نہیں ہیں اور التکویر: 23میں فرمایا: انہوں نے حضرت جبریل کو آسمان کے روشن کنارے پر دیکھا۔
ابو الاحوس اس آیت کی تفسیر میں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبریل کو ان کی اصل صورت میں دیکھا ان کے چھ سو پر تھے ۔ ( جامع البیان رقم الحدیث: ۲۸۳۱۱)
عامر بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبریل علیہ السلام کو ان کی اصل صورت میں صرف ایک مرتبہ دیکھا ہے حضرت جبریل آپ کے پاس حضرت دحیہ کی صورت میں آتے تھے ایک دن وہ آپ کے پاس ایسی صورت میں آئے جس نے آسمان کے تمام کناروں کو بھر لیا تھا ان پر سبز ریشم کا لباس تھا، جس پر موتی لٹک رہے تھے اور یہ اس آیت کا مصداق ہے : وَلَقَدْرَاهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ " ( الكوير (۲۳) ۔ ( جامع البيان رقم الحدیث: )۲۸۳۱۲
اس سوال کے دیگر الفاظ
- کیا حضور ﷺ نے جبریل ﷷالسلام کو اصلی شکل میں دیکھا؟seo
- کیا جبرئیل امین کو نبی اکرم ﷺ کے علاوہ بھی کسی نبی نے اصل میں دیکھا تھا ؟educational